ملائیشیا کے عوام نے مودی کے حوالے سے بڑا مطالبہ کر دیا

0
36

بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے خلاف ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں نماز جمعہ کے بعد دو مظاہرے ہوئے۔

ملائیشیا کے میڈیا کے مطابق مسجد نگرا میں نماز جمعہ کے بعد ایک مظاہرہ ہوا جس میں نے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے کشمیر زندہ باد کا نعرہ لگایا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ہٹانے کابھی مطالبہ کیا۔

احتجاجی رہنما اور مسلم یوتھ موومنٹ (ابیم) کے صدر محمد ریمی نے پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھائے۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا ،”ہمارے اراکین پارلیمنٹ کیوں خاموش ہیں؟ یہاں تک کہ برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ بھی کشمیر میں ہونے والے واقعات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔“

بعدازاں، ابیم نے 40 غیر سرکاری تنظیموں کی نمائندگی کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کو ایک احتجاجی نوٹ پیش کیا۔

شہرمیں دوسرا مظاہرہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھارتی وزیراعظم مودی کو ایوارڈ دینے کے خلاف سفارت خانے کے سامنے ہوا۔

احتجاجی رہنما اور اکاanن رقیعت مسلم ملائیشیا (آئیریم) کے صدر امیر امساءاللہ نے کہا کہ ملائیشیا کے عوام کو کشمیر کے "دوسرا فلسطین” بننے کے امکان پر شدید تشویش ہے۔

یاد رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کو دی جانے والی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ بھارتی حکام نے اس وقت سے کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔

Leave a reply