ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی صدر کے ساتھ ملاقات میں کیا کہا، جانیے تفصیل میں

0
78

ملیحہ لودھی کی سلامتی کونسل کی صدر سے ملاقات ، کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے پر تشویش سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت خطے کی ہیئت اور جغرافیائی حیثیت تبدیل کر رہا ہے.بھارتی اقدام سے خطے کے امن و امان کو شیدید خطرہ ہے.اقوام متحدہ کو اپنا کردارادا کرنا ہو گا تاکہ کشمیر کا مسئلہ کسی خطرناک صورت حال تک نہ پہنچ جائے جس سے پور ے خطے کا امن تہہ و بالا ہو جائے.
ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیرپربھارت کاقبضہ ختم کرانا سلامتی کونسل کی ذمےداری ہے اور اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کےحق خود ارادیت کوتسلیم کررکھاہے لیکن بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جوانا رونیکا کو بھارتی اقدامات کے باعث خطےکےامن پر پڑنے والے خطرناک اثرات پرپاکستانی موقف سےآگاہ کرتے ہوئے کہا بھارت طاقت کے زور پراوریکطرفہ قانون سازی سے زمینی حقائق تبدیل نہیں کرسکتا، بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، قراردادوں پرعملدرآمد کرانا سلامتی کونسل اورعالمی برادری کی ذمےداری ہے، پاکستان کشمیرکی سیاسی اورسفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھےگا۔
واضح رہے کہ بھارت نے آرٹیکل 370 میں ترمیم کر کے کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کر دیا ہے.اس سلسلے میں پورے کشمیر میں صورت حال انتہائی کشیدہ ہے ، وادی میں کرفیو لگا دیا گیا ہے. انٹرنیٹ سروس بند ہے.کشمیری اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے پھر بھی سڑکوں پر نکلتے ہیں اور ان پر تشدد ہو رہا ہے

Leave a reply