ملیکہ بخاری کی زیرصدارت انسداد ریپ آرڈیننس سے متعلق اجلاس، اہم فیصلے زیر غور
باغی ٹی وی : پارلیمانی سیکریٹری ملیکہ بخاری کی زیرصدارت انسداد ریپ آرڈیننس سے متعلق اجلاس ہوا اجلاس میں اینٹی ریپ کرائسز سیلز، طبی شواہد سے متعلق امور پر غور ہوا. میڈیکو لیگل افسران کی استعداد کار کو بڑھانےسے متعلق امور زیر غور آئے،
اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں ماڈل اینٹی ریپ کرائسز سیلز بنائیں گے، پارلیمانی سیکریٹری ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ اینٹی ریپ کرائسز سیلز کے قیام میں بھرپور مدد کریں گے،
ادھر صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسداد عصمت دری (اینٹی ریپ) آرڈیننس کے تحت سیشن کورٹس کو ریپ کے کیسز سننے کا اختیاردیدیا ہے۔
صدارتی آرڈیننس کے تحت ملک بھر میں اسپیشل کورٹس کے قیام تک ریپ کیسز سیشن کورٹس میں سنے جائیں گے۔صدر مملکت عارف علوی نے چیف جسٹس کی مشاورت سے اختیار سیشن ججز کو تفویض کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسداد عصمت دری آرڈیننس 2020 کی منظوری دی تھی۔
آرڈیننس کے تحت اسپیشل کورٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے تحت عورتوں اور بچوں کے خلاف زیادتی کے معاملات کو جلد نمٹانے میں مدد ملے گی








