مالی میں دو گروپوں میں تصادم سے 38 افراد ہلاک ہو گئے.
باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنٹرل مالی کے 2 دیہات گنگافانی اور یورو میں حملوں کے دوران 38 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیاگیا۔ ابھی تک کسی گروہ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ فریقی ملک مالی کے 2 دیہات میں نسلی فسادات پھوٹ پڑے جس کےنتیجےمیں 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
مالی میں دوگن اور فولانی قومیتیں 2012 سے آپس میں بر سر پیکار ہیں جبکہ گورنمنٹ اقوام متحدہ اور فرانسیسی فوج کی مدد سےامن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔








