ملک ریاض کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطبابق اینٹی کرپشن عدالت نے ملک ریاض کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی ،1401 کنال اراضی کا کیس اینٹی کرپشن میں زیر سماعت ہے، اینی کرپشن عدالت کے جج نثاراحمد خان نے ملک ریاض کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا،
ملک ریاض گزشتہ دو سماعتوں پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے، اس لئے عدالت نے آج ملک ریاض کی درخواست ضمانت خارج کر دی، دس سال قبل ملک ریاض کے خلاف یہ مقدمہ دائر کیا گیا تھا جس میں ملک ریاض کی ضمانت کی درخواست خارج ہوئی ہے،