لاہور : اسے کہتے ہیں تبدیلی ، پاکستان میں ایک طرف محکمہ صحت ، طبی ماہرین رنگ گورا کرنے والی کریموں کے خلاف جدوجہد کرتے نظر آرہے ہیں تو دوسری طرف ایک ایسی شخصیت نے اس کام میں آگے بڑھ کر اپنا حصہ ڈال کر سب کو حیران کردیا ، اطلاعات کے مطابق معروف اداکارہ اقراء عزیز نے رنگ گورا کرنے والی کریموں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کریم کا اشتہار کرنے سے انکار کردیا۔
ذرائع کےمطابق پاکستان کی صف اول کی اداکارہ اقرا عزیر کو ایک نجی کمپنی نے گورا رنگ کرنے والی کریم کے اشتہار کے لیے پیشکش کی جس کو اداکارہ نے نامناسب قرار دیتے ہوئے آفر ٹھکرادی، اداکارہ نے اشتہار کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لوگوں کی صحت اس پیسے سے زیادہ عزیز ہے ، میں نہیں چاہتی کہ میری وجہ سے لوگ یہ کریم خرید کر نقصان اٹھانے کا سبب بنیں . اقرا کے اس فیصلے کے بعد ان کے منگیتر یاسرحسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤئنٹ پراقرا کے اس مثبت فیصلے پر انہیں سراہا۔
اقرا عزیز کے منگیتر یاسرحسین نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ جرات مندانہ اور صحیح قدم اٹھایا ہے ، آپ نے جس طرح پاکستان کی خواتین کو ان گورا رنگ کرنے والی کریموں کے نقصان سے بچانے کی کوشش کی ہے وہ قابل تعریف ہے ، یاسر کہتے ہیں کہ آپ نے، بے شک کسی گورے کو کسی کالے اور کسی کالے کو کسی گورے پر کوئی فضیلت نہیں، اللہ نے ہمیں جیسا بنایا ہے اسی میں خوش رہیں،