مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں خدمات کی برآمدات میں اضافہ، 2.9 ارب ڈالر موصول

ملک سے خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات نے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو2.90 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے 6 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.743 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ نومبرمیں خدمات کے شعبے کی برآمدات کاحجم 650 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ نومبر 570 ملین ڈالرکے مقابلے 14 فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران خدمات کے شعبے کی درآمدات میں 16 فیصد کمی آئی۔ جولائی تا نومبر خدمات کی درآمدات پر 3.765 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 4.456 ارب ڈالر تھا۔ نومبر میں 715 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ نومبر کے مقابلے 27 فیصد کم ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
سونم کپور نے میڈیا کو اپنے بیٹے کی تصاویر لینے سے منع کر دیا
یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی
خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان
دوسری جانب موبائل فونز کی درآمدات میں 5 ماہ جولائی تا نومبر سالانہ بنیادوں پر 66 فیصد کمی سے حجم 291 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 857 ملین ڈالر ریکارڈ تھا۔

Shares: