مالی، دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں کتنے فوجی مارے گئے ، جانئے اس رپورٹ میں

0
40

مالی میں برکینا فاسو سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم 25 فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔مالی کی حکومت نے واقعہ کی تصدیق کر دی ہے۔

مالی، آئل ٹینکر دھماکہ، 5ہلاک

مالی کی وزارت مواصلات کے سرکاری بیان کے مطابق ”مالی کی مسلح افواج کے 25 جوان مارے گئے جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے“۔
واضح رہے کہ مالی اور برکینا فاسو کی فوج نے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے مشترکہ طور پرایک مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے دوران فضائی حملوں میں کم از کم 15 دہشت گرد مارے گئے جبکہ پانچ گاڑیوں کو تباہ کیاگیا۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق دہشت گردوں نے برکینا فاسو سرحد کے قریب دو فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔ مسلح افواج نے دوبارہ چوکی پر قبضہ واپس لے لیا ہے۔

مالی بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

تھائی لینڈ، یکے بعد دیگرے 6بم دھماکے، 4زخمی

Leave a reply