مسلم لیگ کے رہنماء ملک احمد خان کو وزیر اعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ملک احمد خان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ملک احمد خان کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔
اس کے علاوہ روبینہ عرفان کو بھی وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ پنجاب میں حمزہ حکومت ختم ہونے پر سابق ہوجانے والے صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ کو بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بنایا.
عطاء تارڑ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر قرار دیا گیا.
اپنے ٹوئیٹر پیغام میں عطاء اللہ تارڑ نے اہم ذمہ داری دینے پر لیگی قیادت کا شکریہ ادا کیا تھا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں قیادت کا مشکور ہوں، عہدے پر رہتے ہوئے پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کروں گا۔
واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی کابینہ میں عطا تارڑ پنجاب کے وزیر داخلہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔
اسی طرح آج معاون خصوصی بننے والے ملک احمد بھی حمزہ کابینہ میں وزیر قانون و پارلیمانی امور پر فائز تھے اورانہوں نے انتخابی مہم میں حصّہ لینے کیلئے وزارت سے مستعفی ہوگئے۔
رہنما مسلم لیگ نواز و سابق صوبائی وزیر ملک احمد خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا.
ذرائع کے مطابق: صوبائی وزیر نے انتخابی مہم میں حصّہ لینے کےلیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون و پارلیمانی امور نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بھجوایا جب وہ پرویز الہی سے قبل وزیر اعلی تھے جسے انہوں نے قبول کرلیا۔