ملک خدابخش لہڑی پیپلز پارٹی میں شامل

0
49
PPP

سابق ناظم اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر ملک خدابخش لہڑی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ آئندہ عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، اور مختلف سیاسی رہنما ایک سے دوسری جماعتوں میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، کوئٹہ کے سابق ناظم اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر ملک خدابخش لہڑی بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر ملک خدا بخش لہڑی سیاسی اقدار اور کارکنوں کی قدر کرنے والی جماعت میں شامل ہورہا ہوں، کوئٹہ میں پارٹی کو مضبوط اور مستحکم بنائیں گے۔ میر چنگیز جمالی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسائل کے انبار ہیں، پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ان مسائل کے حل کی بنیاد رکھے گی، عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں عوام کی طاقت سے بلوچستان میں پیپلز پارٹی منتخب ہو کر حکومت بنائے گی۔

رکن ایگزیکٹو کمیٹی سید حسنین ہاشمی کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں، ان کی قدر کرتے ہیں، کارکنوں اور عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ ساتھ کوئٹہ کا میئر بھی پیپلز پارٹی سے ہوگا۔ دوسری جانب پشاور سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان حاجی شیر رحمان نے اے این پی کو خیرباد کہہ دیا، اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
شاہراہ قراقرم؛ سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ 6 افراد جانبحق
بیوی کے ساتھ کیسے پیش آیا جائے بیٹے کو بتاتی رہتی ہوں غزل صدیق
سلمان خان نےفالج کے بعد میرے اسپتال کے بل ادا کیے، اورکسی جگہ اس کی تشہیر بھی نہیں کی،راہول رائے
معیشت مضبوط ہوگی تو قرض سے نجات ملے گی۔ وزیراعظم
فضائی میدان میں 3 عرب ممالک 20 طاقتور ترین ملکوں میں شامل
9 خصوصی اقتصادی زونز پر کام جاری. احسن اقبال
شیر رحمان مئیر پشاور کیلئے اے این پی کے امیدوار تھے۔ وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام پشاور میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں نواز شریف کا کرداراہم ہے، انہوں نے ہمیشہ ملک کو بحران سے نکالا، اور ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف کا کشکول توڑ دیں گے۔ امیر مقام نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں مرکز اور صوبہ دونوں شیر کے ہوں گے۔

Leave a reply