باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک ریاض کی بیٹی نے شوہر کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والی اداکاراؤں کو آگ لگانے کیلئے مٹی کا تیل ڈال دیا

ملک ریاض کی بیٹی شوہر کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والی اداکاراؤں کے ساتھ غصے میں آ گئیں جس پر انہوں نے دو اداکاراؤں عظمیٰ خان اور ہما خان پر مٹی کا تیل ڈالا ہے، ملک ریاض کی بیٹی نے مٹی کا تیل ڈرانے کے لئے ڈالا ہے یا آگ لگانے کے لئے واضح نہیں ہو سکا

سوشل میڈیا پر تیل ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،ملک ریاض کی بیٹی ، اپنے نجی محافظوں کے ساتھ زبردستی معروف ماڈل عظمہ خان کے گھر داخل ہوئی ، انہوں نے ماڈل پر پٹرول پھینک دیا اور اس کی بہن ہما خان اور عظمیٰ خان کو مبینہ طور پرجلانے کی دھمکی بھی دی۔

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1265556228685643781

ملک ریاض کی بیٹی کی جانب سے اداکاراؤن پر تیل ڈالنے اور انہیں آگ لگانے کی دھمکی پر اداکارائیں خوفزدہ ہو گئیں،ملک ریاض کی بیٹی کے ساتھ موجود ایک خاتون ان اداکاراؤں کو دھمکیاں بھی دے رہی ہے

ملک ریاض کی بیٹی کی جانب سے دو خواتین پر تیل پھینکنے پر سوشل میڈیا صارفین بھی کڑی تنقید کر رہے ہیں.سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کرنل کی بیوی پر تو ٹرینڈ چلایا گیا تھا اب ملک ریاض کی بیٹی پر سب کیوں خاموش ہیں

ایک‌ صارف احمد کا کہنا تھا کہ کرنل کی بیوی کا ٹرینڈ اور ملک ریاض کی بیٹی کا نام بھی نہیں۔

ایک اور صارف ڈاکٹر فاطمہ نے لکھا کہ کرنل کی بیوی پہ لبرلوں نے بڑے ٹرینڈ بنائے، بڑی جگتیں کیں، طعنے دیے،اب ملک ریاض کی بیٹی جو کچھ کرتی پھر رہی ہے اس پہ دیسی لبرلوں کو سانپ سونگھ گیا ہے؟ کیا اسلیے کہ ملک ریاض پیپلزپارٹی کا کرتا دھرتا ہے نون لیگ سے بھی گہرے تعلقات اور لبرل تابعدار!

https://twitter.com/p4pakipower/status/1265543717223620613

Shares: