ملک ریاض آپ نیوز کے سابق ملازمین کے واجبات عید سے قبل ادا کریں۔ ارشد انصاری صدر پریس کلب لاہور

0
47

لاہور:ملک ریاض آپ نیوز کے سابق ملازمین کے واجبات عید سے قبل ادا کریں۔ ارشد انصاری صدرپریس کلب لاہور نے ملک ریاض سمیت دیگر سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہےکہ تمام میڈیامالکان عید سے قبل ملازمین کی تنخواہیں اور بقایاجات فوری اداکریں بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اور واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں ہر سطح پر احتجاج کریں گے۔

ارشد انصاری نے اس موقع پرکہا کہ ورکروں کی تنخواہیں روکنا کوئی اچھا گمان نہیں کیا جاتا، ادھر لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے آپ نیوز کے سابق ملازمین کو واجبات کی عدم ادائیگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ریاض پاکستان کے امیر ترین آدمیوں میں شامل ہیں لیکن حیران کن بات ہے کہ وہ کارکنوں کے واجبات اداکرنے سے گریزاں ہیں۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر رائے حسنین طاہر، نائب صدر قدافی بٹ، سیکرٹری بابرڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی زاہد شیروانی، ممبر گورننگ باڈی شاہد چوہدری، دیبا مرزا، عمران شیخ، فرقان الہی، حسنین چوہدری، محمد محی الدین، حسن تیمور، طارق محموداور امجد فاروق کلو نے ایک بیان میں کہاہے کہ یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ ملک ریاض نے جو وعدہ تحریری طور پرکرلیا تھا وہ اسے ایفا نہیں کر رہے، پہلے ملک ریاض نے آپ نیوز کو بغیر کسی نوٹس کے بند کردیا پھر تحریری طور پر کارکنوں سے وعدہ کیا کہ وہ تمام واجبات ادا کریں گے

اس ضمن میں انہوں نے خود تاریخ بھی مقرر کی جس کے مطابق کارکنوں کی ایک ماہ کی تنخواہ 15 اپریل تک ادا کی جانی تھی جبکہ نوٹس پیریڈ کی تنخواہ 22 اپریل تک ادا کی جانی تھی اسی طرح ہر ماہ تمام کارکنوں کو آدھی تنخواہ تین ماہ تک ہر مہینے کی 5 تاریخ تک ادا کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن تعجب کی بات ہے کہ ملک ریاض نے صرف ایک تنخواہ ادا کی جبکہ نوٹس پیریڈ کی تنخواہ آج تک نہیں دی گئی۔

ان کاکہناتھاکہ یہ بحریہ ٹاﺅن کی فائلیں نہیں جنھیں آپ دباکے لوگوں کے پیسے ہڑپ کرجائیں گے یہ میڈیاکارکنوں کی خون پسینے کی کمائی ہے جس کی ایک ایک پائی کی وصولی تک ہم آرام سے نہیں بیٹھے گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ صورتحال ناقابل برداشت ہے ہم ملک ریاض پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ عید سے قبل تنخواہ کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنائیں بصورت دیگر ہم اپنے کارکنوں کے حق کے لیے ہر سطح پر احتجاج کریں گے۔

علاوہ ازیںصدر ارشد انصاری نے کہاکہ تمام میڈیامالکان ہوش کے ناخن لیں اور عید سے قبل کارکنوں کی تنخواہیں او ردیگر واجبات کی ادائیگیاںفوری شروع کریں بصورت دیگراحتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

Leave a reply