کراچی:ملک شہزاد اعوان این اے 249 کے حوالے سےاسلام آباد میں اہم بیٹھک کے باوجود”میں نہ مانوں”پرکیوں بضد؟،اطلاعات کے مطابق این اے 249 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ناراض ایم پی اے ملک شہزاد اعوان کو منانے کے لیے اسلام آباد میں اہم بیٹھک لگی۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل ملک شہزاد اعوان اور ایم این اے ایڈووکیٹ عطاءاللہ کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعداسلام آباد سندھ ہاؤس میں ناراض کھلاڑی ملک شہزاد اعوان کو منانے کیلئے اہم بھیٹک ہوئی
اس اہم مجلس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ایم این عطاءاللہ، وفاقی وزیر علی زیدی،سینیٹر و چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم این اے عامر محمود کیانی، ایم این اے جئے پرکاش،ایم این کیپٹن جمیل اور دوا خان صابر بھی بھی موجود تھے
تفصیلات کے مطابق ایم پی اے شہزاد اعوان، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پارٹی عہدے داران کی اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں شہزاد اعوان کے گلے شکوے اور تحفظات سنے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد اعوان ملاقات میں بھی اپنے مؤقف پر قائم رہے اور انھوں نے نامزد امیدوار امجد آفریدی کو کمزور امیدوار قرار دیا۔
گورنر سندھ نے ملک شہزاد کو پیش کش کی کہ این اے 249 کی انتخابی مہم کی قیادت آپ کریں، اس پر ملک شہزاد نے کہا کہ اگر امیدوار امجد آفریدی ہوگا تو میں نہ مہم چلاؤں گا، نہ قیادت کروں گا۔
ذرائع کے مطابق معاملات حل نہ ہونے کی وجہ سے ابھی امیدوار کا فیصلہ نہیں ہوسکا جس کےلیے بہت جلد ایک اوراہم ویڈیولنک بیٹھک کا فیصلہ کیا گیا ہے
ملک شہزاد اعوان کو این اے 249 کے امیدوار کے حوالے سے تحفظات پر نظر ثانی بورڈ تشکیل دیا گیا تھا