ممتاز سماجی رہنماء اور صدارتی امن ایوارڈ یافتہ ملک طارق اعوان نے طارق قلعہ پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا. عشائیہ تقریب میں علماء کرام ، مشائخ،سیاسی و سماجی رہنما اور دیگر مکاتب فکر کے افراد بھی شریک ہوئے تقریب میں پاکستان مسلم لیگ سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر ملک ندیم , سابقہ ناظم ملک نور ،جماعت اسلامی کے سابق صوبائی وزیر ایم پی اے عنایت اللہ اور سابق ایم این اے صابر حسین اعوان،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء الحاج غلام بلور،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ آیاز،ترجمان عبد الجلیل جان ،پیپلزپارٹی کے حاجی فرزند وزیر, مفتی شاہ بدین کے نمائندے حاجی حامود الرحمان,محمد کامران زیب, سردار محمد اقبال خیلجی, مفتی عدنان, صداقت اللہ, ملک مہر الہی کے علاوہ صنعت کاروں تاجروں مذہبی سیاسی شخصیات نے عشائیے میں شرکت کی ملک طارق اعوان کی جانب سے مہمانوں کو رواتی قلعہ اور پگڑیاں پہنائی گئی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کو آرڈینیٹر بین المذہب کونسل فار پیس اینڈ ہارمنی ملک طارق اعوان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ اور عید کے لیے پرعزم ہیں وفاقی وزیر مزہبی امور پیر نورالحق قادری اور چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی محمد عبدالخبیر آزاد ملک کے تمام صوبوں کو ایک لڑی میں پرونے کے لیے کوشاں ہیں ملک طارق اعوان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بہت کوشش کی ایک ہی دن عید اور روزے کے لیے لیکن اب امید روشن ہےکہ یہ مشن پورا ہو جائے گا چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مجھے جیسے ہی ذمہ داری ملی تو میں نے کہا اب مجھے کھل کر کام کرنے دیں میرا مشن بین المذاھب ہم آہنگی اور ملک و قوم میں اتحاد و اتفاق ہےمیرے ملک کے علماء کرام قابل احترام ہیں، مل کر وحدت پیدا کرینگے ملک میں پشاور مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے ملنے آیا تھا، افہام و تفہیم کے سلسلے کو بڑھائینگے بس دو چار ملاقاتیں مزید ہوئیں تو مفتی پوپلزئی سے کافی تعاون یقینی ہےعبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ مومن کبھی مومن کا دشمن نہیں ہو سکتا، ہم سب بھائی بھائی ہیں ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک میں امن کے لیے طویل جنگ لڑی، قربانیاں دیں اس ملک کو استحکام اور یکجہتی دینے ہمیں آگے بڑھنا ہوگا ہمیں تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہےتقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک۔ہی روز رمضان۔اور عید کرائی جائے گی جس کے لئے امن محبت اور بھائی چارے کا ماحول قائم کر دیا گیا ہے جس سے معاملات اچھے طریقے سے حل ہو جائیں گے تمام مکاتب فکر مل کر ملک میں پر امن فضاء کے قیام کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ آیاز کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ اس تقریب میں مسلمان, سکھ, عیسائی تمام مذاہب کے نمائندے شریک ہے یہ خوش آئند بات ہےآج ملک بھر میں پشاور سے اتفاق و اتحاد کا پیغام جارہا ہےکئی برسوں سے رمضان اور عید کا جو مسلہ چلا آرہا تھا انشاء اللہ وہ مسلہ اب حل ہوگا تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء الحاج غلام احمد بلور اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Shares: