ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ ملیکا شیراوت کہتی ہیں‌کہ لوگ مجھے فلموں میں کاسٹ نہیں بلکہ گرل فرینڈ بنانا چاہتے ہیں، ملیکا شراوت نے کہا ہے کہ انہیں آف اسکرین رومانس سے انکار کے باعث کئی فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ان کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں لوگ مجھے گرل فرینڈ کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ملیکا شراوت نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہیروز اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کے بجائے اپنی گرل فرینڈز کو کاسٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے نام لیے بغیر بتایا کہ انہیں ہر معاملے اور مسئلے پر رائے رکھنے اور آواز اٹھانے کی وجہ سے نظر انداز کیا جا رہا ہے اور انہوں نے کئی اداکاروں کو اپنی فلموں میں ان کی جگہ گرل فرینڈز کو کاسٹ کرتے ہوئے دیکھا۔

اداکارہ کے مطابق جب وہ ماضی میں خواتین کے حقوق اور بولی وڈ میں خواتین کی عزت و حیثیت پر بات کرتی تھیں تو کسی کو ان کی بات سمجھ نہیں آتی تھی، اب حالات کچھ بدلنے لگے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ اداکاروں کی وجہ سے 20 سے 30 فلموں میں کام نہیں مل سکا۔اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ اب متعدد بولی وڈ اداکار ان کی جگہ اپنی گرل فرینڈز کو فلموں میں کاسٹ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بولی وڈ میں کام کے بدلے جنسی تعلقات اور رومانس کی باتیں بھی ہوتی رہتی ہیں اور ماضی میں آئٹم گرل ملکا شراوت بھی یہ انکشاف کر چکی ہیں کہ ماضی میں انہیں کام کے بدلے جنسی تعلقات کا مطالبہ کیا گیا۔ اداکارہ نے جولائی 2018 میں انکشاف کیا تھا کہ ماضی میں ان سے کہا گیا کہ جس طرح وہ اسکرین پر لوگوں سے رومانس کرتی ہیں، اسی طرح آف اسکرین بھی رومانس کریں گی تو فلموں میں کام ملے گا۔

Shares: