کراچی: ملیر کورٹ نے پسند کی شادی کے بعد نویں جماعت کی طالبہ کے شوہر کے ہاتھوں قتل کے مقدمے میں ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

بدھ کوملیر کورٹ میں پسند کی شادی کے بعد نویں جماعت کی طالبہ کے شوہر کے ہاتھوں قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملیر کینٹ پولیس نے گرفتار ملزم حسن علی کو عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم سے ابتدائی تفتیش مکمل ہوگئی ہے، مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے ملزم حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے ملزم کو 27 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق دس ماہ قبل نویں جماعت کی طالبہ کائنات اور حسن علی نے پسند کی شادی کی تھی۔ کائنات کے سسرال والے اسے تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ چند دن قبل صلح کے بعد کائنات سسرال واپس گئی تھی۔ حسن نے کائنات کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ دونوں نے کورٹ میرج کی تھی۔

Shares: