پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدرمحمد طارق حسن نے کہا ہے کہ کراچی کے قدیم بلوچ و سندھی آبادیوں کو بحریہ ٹاؤن کی ایما پر سرکاری افسران کے ذریعے مسمار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں صدیوں سے آباد مقامی مظلموں کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ ملیر کی عوام کیساتھ ہیں مسلم لیگ (ق) گوٹھوں کے مکینوں کی ہر طرح دادرسی کریگی انکی قدیم زمینوں پر کسی صورت قبضہ نہیں ہونے دے گی اور انکے حقوق کا تحفظ ہر صورت میں دلائیں گے طارق حسن نے کہا کہ ہے بحریہ ٹاون کو جو زمین الاٹ کی گئی ہے اسکی ڈیمارکیشن یا حد بندی فوری طور پر کی جائے اور اسٹنٹ کمشنر گڈاپ. مختیار کار گڈاپ. ایسں ایچ او سمیت دیگر جس نے بھی غفلت و غیر ذمہ داری کے مرتکب ہوئے ہیں برطرف کیا جائے اور اس میں پسں پردہ ملوث عناصر کو منظر عام پر لایا جائے.

ملیر کی عوام کیساتھ ہیں مسلم لیگ (ق) گوٹھوں کے مکینوں کی ہر طرح دادرسی کریگی، طارق حسن
Shares:







