لاہور : ملکہ ترنم نورجہاں کے قومی گیت آج بھی اسی طرح سنے جارہے ہیںجس طرح 1965 کی جنگ میں لوگ یہ ملی نغمے سن کر بھارت کے خلاف جنگ کے میدان مینسرگرم تھے ، ملکہ ترنم کے ان ملی نغموں کی وجہ سے لوگ ان سے بہت محبت کرتے ہیں. اس محبت کے اظہار کے لیے لیجنڈ میلوڈی کوئین ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے الحمرا آرٹ سینٹر میں میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا،
ذرائع کے مطابق الحمرا ہال ملکہ ترنم کے مداحوں سے کھچا کھچ بھرا رہا اور ہر کوئی سریلے سروں میں کھویا رہا۔ گلوکارہ ترنم ناز نے شو کے آخر میں تو ایسے سر بکھیرے کہ ملکہ ترنم نورجہاں کی یاد تازہ ہوگئی۔ملکہ ترنم نور جہاں کے فن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے الحمرا آرٹ سینٹر میں ہونے والے شو میں گلوکارہ سائرہ نسیم، فرح انور، راحت ملتانیکر سمیت دیگر گلوکاروں نے ملکہ ترنم کے سریلے گیت سنائے اور خوب داد سمیٹی۔







