جب FIA نے نون لیگ کی شوگرمل پر چھاپہ مارا پوری مل میں WIFI کیمرے لگے تھے اور مالکان لندن میں بیٹھے ہر ٹرک کو دیکھ رہے تھے

جب FIA نے نون لیگ کی شوگرمل پر چھاپہ مارا پوری مل میں WIFI کیمرے لگے تھے اور مالکان لندن میں بیٹھے ہر ٹرک کو دیکھ رہے تھے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی شاہین صہبائی نے کہا ہے کہ میٹھا میٹھا لندن : جلدی عمران خان چینی سکینڈل کی رپورٹ سنیں گے مگر میں نےآج سنا جب FIA نے نون لیگ کی شوگرمل پر چھاپہ مارا پوری مل میں WIFI کیمرے لگے تھے اور مالکان لندن میں بیٹھے ہر ٹرک کو دیکھ رہے تھے. سارے کمپیوٹر پکڑ لئے اور اربوں کا گھپلا پکڑ لیا گیا واہ کیا مافیا ہے — واہ


واضح رہے کہ چینی بحران پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کی گئی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 6 گروپوں نے مل کر ایک مافیا کی شکل اختیار کر رکھی ہے اور یہ چینی کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتا ہے،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 6 گروپوں کے پاس چینی کی مجموعی پیداوار کا 51 فیصد حصہ ہے اوریہ آپس میں ہاتھ ملا کر مارکیٹ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ چینی کی پیداوار پر چند لوگوں کا کنٹرول اور ان میں سے بھی زیادہ تر سیاسی بیک گراؤنڈ والے لوگ، یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ پالیسی اور انتظامی معاملات پر کس طرح اثر انداز ہوسکتے ہیں

پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017کے سکیشن 9کے تحت ہر شہری زیرتحقیق معاملے میں معلومات فراہم کرسکتا ہے قانون کے تحت کوئی بھی شہری زیر تحقیق معاملے سے متعلق شواہد ودستاویزات فراہم کرنے کا حق رکھتا ہے قانون کے تحت انکوائری کمشن شہری کی فراہم کردہ معلومات اور شواہد کو زیرغور لانے کا مجاز ہے۔

Comments are closed.