کراچی میں مالکن نے پالتو کتے کی واپسی کے عوض 30 ہزار روپے انعام کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بلاک 7 میں پالتو کتے کوے اغواء کا ایک واقعہ پیش آیا ، جہاں موٹر سائیکل سوار 4 لڑکے پالتو کتے کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ کتے کی مالکن کی طرف سے اس کے پالتو کتے ’زوزو‘ کی بازیابی پر30 ہزارروپےانعام کااعلان کیا گیا ہے ، اس ضمن مین خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ میری والدہ گھر کے قریب زوزو کو ٹہلانے لے گئی تھیں کہ موٹرسائیکل سوار لڑکوں نے زوزو کو بلایا اور اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا جو اپنے گانوں اور پرفارمنس کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہیں، انہوں نے اپنے اغوا ہونے والے دو کتوں کو واپس لانے والے کو کروڑوں روپے انعام میں دینے کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد لیڈی گاگا کے کتے باحفاظت انہیں واپس مل گئے، جنہیں ایک خاتون نے پولیس تک پہنچایا۔

مالکن کا پالتو کتے ’زوزو‘ کی واپسی پر ہزاروں روپے انعام کا اعلان
Shares: