ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج اسلام آباد میں عدالت میں پیش ہوئے،جس کے بعد عمران خان 10 ماہ بعد واپس بنی گالا اپنے گھر پہنچ گئے
اس موقع پر صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچا تو مجھے وکلاء نے کہاکہ مجھے حراست میں لینے لگے ہیں،میں نے ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،مجھے معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے، پولیس نے شیلنگ شروع کردی،چار گھنٹے مجھے لگے جوڈیشل کمپلیکس کے دروازے پر پہنچنے میں،میں ضمانت کروانے آیا تھا، پولیس نے پتھراؤ کیا،میری تو گاڑی جوڈیشل کمپلیکس میں گھسی ہی نہیں تھی،جوڈیشل کمپلیکس میں اس دن رینجرز موجود تھی، ماحول ہی کچھ اور تھا ،عمران ریاض کے حوالے سے صحافیوں کی خاموشی پر حیران ہوں
صحافی نے عمران خان سے سوال کیا علیم خان اور فردوس عاشق اعوان کے بشری بی بی کے خلاف بیانات پر آپ کیا کہتے ہیں جس کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ”میں ہمیشہ یہ سوچتا ہوں کہ انسان کتنا گر سکتا ہے“
عمران خان عدالت پیشی کے بعد بنی گالہ پہنچ گئے، عمران خان کے ہمراہ سخت سیکورٹی تھی ، عمران خان حکومت ختم ہونے کے بعد گرفتاری کے ڈر سے لاہور منتقل ہو گئے تھے، آج ایک طویل دورانیے کے بعد عمران خان بنی گالہ گئے ہیں، بشریٰ بی بی بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں،
لطیف کھوسہ سے ملاقات کے بعد عمران خان واپس زمان پارک کے لیے روانہ pic.twitter.com/Ttnm7f1dAJ
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 19, 2023
لطیف کھوسہ سے ملاقات کے بعد عمران خان لاہور روانہ
بنی گالہ جانے کے بعد عمران خان لطیف کھوسہ کی رہائشگاہ پہنچے ،لطیف کھوسہ سے ملاقات کی، اسکے بعد واپس لاہور کے لئے روانہ ہو گئے،باخبر زرائع کے مطابق عمران خان لطیف کھوسہ سے قانونی مدد مانگنے کے لئے گئے تھے، عمران خان لاہور زمان پارک میں وکلاء سے کئی دنوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، نو مئی کے واقعہ کے ملزمان کا اگر ملٹری کورٹ میں ٹرائل چلا تو عمران خان وکلاء تحریک چلانے کی تیاریاں کر رہے ہیں، عمران خان چاہتے ہیں کہ لطیف کھوسہ اس تحریک کی قیادت کریں، عمران خان کے وکیل بابر اعوان جو عدالتوں میں پیش ہوتے تھے وہ لندن جا چکے ہیں اور ابھی تک واپس نہیں آئے، عمران خان کی پارٹی کے دیگر رہنما بھی پارٹی چھوڑ چکے ہیں جو ساتھ ہیں وہ جیلوں میں ہیں،
باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،
مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو