مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسکیٹ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مالٹا کے وزیراعظم 18جنوری کو عہدہ چھوڑیں گے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں مالٹا حکومت کی بدعنوانی کا پردہ فاش کرنے کے بعد قتل ہونے والی خاتون صحافی ڈیفنی وانا گیلیزیا کے کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیے جانے پر وزیراعظم کے چیف آف سٹاف مستعفی ہو گئے تھے۔
وزیرِ اعظم مسکیٹ 2017ء میں خاتون صحافی ڈیفنی کاروانا گیلیزیا کے قتل کے بعد سے شدید تنقید کی زد میں تھے۔

خاتون صحافی نے مالٹا کے سیاسی اور کاروباری ایلیٹ میں ساز باز کا پردہ فاش کیا تھا، جس کے قتل کے کیس میں گرفتار ڈرائیور نے برنس ٹائیکون یورگن فینچ کا نام لیا تھا جس پر فینچ کو گزشتہ ہفتے گرفتار کر لیا گیا۔

سیاحت اور توانائی کے بزنس سے وابستہ ٹائیکون نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وزیرِ اعظم کے چیف آف اسٹاف قتل کے منصوبے کا ماسٹر مائنڈ ہے

Shares: