مزید دیکھیں

مقبول

غزہ میں عید پر بھی اسرائیلی حملے، رفح میں زمینی آپریشن شروع

غزہ: اکتوبر 2023 میں اسرائیلی حملوں کے آغاز کے...

وزیراعظم کی اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا آمد

جاتی امرا: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنے اہلخانہ...

ہارورڈ لا اسکول میں انٹرن شپ پروگرام سے متعلق سپریم کورٹ کی وضاحت

اسلام آ باد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہارورڈ لا...

نوشہرہ میں فائرنگ، خواجہ سرا کی موت

نوشہرہ: نوشہرہ کے علاقے کاہی نظامپور میں فائرنگ کے...

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کے گھر پر گولیاں چل گئیں

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی جیل...

معمول کے کیس سننا شروع،نئے چیف جسٹس نے 3 کیسز نمٹا دیئے

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 3 کیسز نمٹا دیئے ہیں۔

باغی ٹی وی : چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے آج سے معمول کے کیس سننا شروع کردئیے ہیں، اور ان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے5میں سے3 کیسز نمٹا دئیے ہیں،سپریم کورٹ نے سروس میٹر میں پاکستان پوسٹ کی درخواست خارج کردی ہےقتل کے کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی، اور سی ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے کیس میں ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی، جب کہ ملازمت بحالی کیلئے دائراپیل میں وکیل کی استدعا پر 2 ہفتوں کا وقت دے دیا۔

کراچی سمیت ملک بھر میں کل تک مزید بارشوں کا امکان

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اتوار کو چیف جسٹس کا حلف لیا تھا اورگزشتہ روز ان کی سربراہی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر فُل کورٹ نے سماعت کی تھی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گارڈ آف آنر لینے اور بلٹ پروف گاڑی بھی لینے سے انکار کردیا تھا چیف جسٹس نے اسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ لوگوں کا بہت سا تعاون چاہیے، آج میری میٹنگز اور فل کورٹ ہے، آپ لوگوں سے تفصیل سے ملوں گا لوگ سپریم کورٹ خوشی سے نہیں آتے، اپنے مسائل ختم کرنے کے لئے آتے ہیں، لہٰذا آنے والے لوگوں سے مہمان جیسا سلوک کریں یقیناً کچھ لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے، انصاف کے دروازے کھلے اور ہموار رکھیں اور آنے والے لوگوں کی مدد کریں-

حکومت کا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ