جناح ہاؤس کیس:اسد عمراورعلیمہ خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع

میں جناح ہاؤس نہیں گئی مگر مجھے نامزد کردیا گیا
0
61
pti

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ میں جناح ہاؤس نہیں گئی مگر مجھے نامزد کردیا گیا-

باغی ٹی وی: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت جلاؤ گھیراؤ کیسز کی سماعت ہوئی، اسدعمر، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت جج عبہر گل نے کی ملزمان نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عدالت میں بیان دیا کہ میں جناح ہاؤس نہیں گئی مگر مجھے نامزد کردیا گیا،عدالت انصاف کے لیے آئے ہیں، ہمیں انصاف دیا جائے۔

عدالت نے پولیس سے تفتیش کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانتوں میں 4 اکتوبر تک توسیع کردی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس آج سے شروع ہو گا

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 9 مئی کو جناح ہاوس اور دیگر سرکاری املاک پر حملہ کے معاملے پر بیان ریکارڈ کرانے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو ئیں اور 4 مقدمات کی تفتیش میں اپنے بیان ریکارڈ کروائے تھے دونوں نے جناح ہاوس پر توڑ پھوڑ اور دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر لاتعلقی کا اظہار کیا تھا-

پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

چیئرمین پی ٹی آئی کے بہن عظمی خان نے اعتراف کیا تھا کہ وہ جناح ہاؤس کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شریک تھی تاہم عظمی ٰخان نے جناح ہاوس میں ہونیوالی توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو سے لاعلمی کا اظہار کیا چیئرمین پی ٹی آئی کی دوسری بہن علیمہ خان نے جے آئی ٹی کو بیان دیا تھا کہ وہ اُس وقت زمان پارک میں موجود تھیں۔

کراچی سمیت ملک بھر میں کل تک مزید بارشوں کا امکان

Leave a reply