جرمن شہری سٹیفن تھامس 35 ارب روپے ڈیجیٹل کرنسی والٹ میں رکھ کرپاسورڈ بھول گئے

0
56

کیلی فورنیا:جرمن شہری سٹیفن تھامس 35 ارب روپے ڈیجیٹل کرنسی والٹ میں رکھ کرپاسورڈ بھول گئے،معروف برطانوی اخبارڈیلی میل نے ایک بڑی دلچسپ سٹوری چھاپی ہے کہ جرمن نژاد شہری جو کہ ایک بہت بڑے کمپیوٹرپروگرامر ہیں ، اپنی اربوں روپے کی ڈیجیٹل کرنسی والٹ میں رکھ کر اس کا پاس ورڈ بھول گئے ہیں‌،

ڈیلی میل کے مطابق جرمن نژاد امریکی پروگرامر سٹیفن تھامس نامی شخص کی ہے جس کے پاس 22کروڑ ڈالر (تقریباً35ارب 29کروڑ روپے) مالیت کے ’بٹ کوائنز‘ (ڈیجیٹل کرنسی)پڑے ہیں لیکن یہ بٹ کوائنز جس والٹ میں رکھے ہیں سٹیفن کو اس کا پاس ورڈ بھول چکا ہے اور اب وہ اتنی زیادہ دولت ہمیشہ کے لیے کھو دینے کے دہانے پر کھڑا ہے۔

کیلیفورنیا کے رہائشی تھامس کے پاس ’پاس ورڈ‘ ٹرائی کرنے کے10چانس تھے جن میںسے 8وہ استعمال کر چکا ہے اور صرف دو موقعے باقی رہ گئے ہیں۔ اگر ان دو مواقع میں بھی وہ درست پاس ورڈ لگانے میں ناکام رہتا ہے تو اس کا اکاﺅنٹ ہمیشہ کے لیے ’لاک‘ کر دیا جائے گا اور وہ اس دولت سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔

سٹیفن کا کہنا ہے کہ 2011ءمیں اس نے بٹ کوائن کے متعلق ایک ’اینیمیٹڈ ویڈیو‘ بنائی تھی جس پر انعام کے طور پر اسے یہ 7ہزار 2بٹ کوائن دیئے گئے تھے۔ اس وقت بٹ کوائنز کی ویلیو اتنی زیادہ نہیں تھی۔وقت کے ساتھ ان کی قدر بڑھتی گئی اور آج یہ 7ہزار 2بٹ کوائنز 22کروڑ امریکی ڈالر کے برابر ہو چکے ہیں، مگر سٹیفن کی بدقسمتی کہ وہ اپنے والٹ کا پاس ورڈ ہی بھول چکا ہے۔

Leave a reply