ماسکو:جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق واقعات جو انسانی عقل کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتے ہیں.ایسے ہی روس میں ایک ایسا شخص زندہ ملا ہے جو بالکل ’’ انسانی ممی‘‘ کی طرح دکھتا ہے جس کو ریچھ نے حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا اور ایک ماہ تک موت سے لڑتا رہا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اس شخص کا نام الیگزینڈر ہے جس کا کہنا ہے کہ ریچھ نے مجھ پر حملہ کیا جس کے بعد میرے جسم پر بہت زیادہ زخم آئے ایک وقت ایسا بھی جب میں مرنے والا تھا کیونکہ بھوکے کتے میرا جسم نوچنے والے تھے میں زخمی ہونے کی وجہ سے اُٹھنے سے بھی قاصر تھا۔الیگزینڈر کا کہنا ہے کہ روس کے ٹیووا ریجن میں مجھ پر براؤن ریچھ نے حملہ کیا۔ اس وقت الیگزینڈر کو علاج کی غرض سے ہسپتال داخل کرایا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے کیونکہ الیگزینڈر کی ریڑھ کی ہڈی کو کافی نقصان پہنچا ہوا ہے۔سریبین ٹائمز کے مطابق الیگزینڈر نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ ریچھ کے حملے کے بعد میں زخمی حالت میں ویران جگہ پڑا رہا اور زندہ رہنے کے لیے ایک ماہ تک موت سے لڑتا رہا۔ میں نے اس دوران زندہ رہنے کیلئے اپنے پیشاب کو بطور پانی استعمال کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کمزور شخص ہے آنکھیں کھولتا ہے اپنا نام اور اپنے بارے میں بتاتا ہے، اسی دوران ڈاکٹرز بھی حیران ہیں کہ اتنا زخمی ہونے کے باوجود یہ شخص کیسے زندہ رہا۔ یہ قدرت کی طرف سے ایک معجزہ ہے کہ ایک شخص اتنا زخمی ہو کر زندہ ہے۔