ورلڈ کپ 2019: دورہ انگلینڈ میں کیا کھویا کیا پایا،مینجر قومی ٹیم نےسب کچھ بتا دیا
لاہور:ورلڈ کپ 2019 میںپاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے قومی ٹیم کے مینجر نے سارے حقائق پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتا دئیے ہیں. اطلاعات کے مطابق منیجر نے رپورٹ پی سی بی کو بھجوادی
پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق ٹیم منیجر طلعت علی نے دورہ انگلینڈ اور ورلڈکپ کی الگ الگ بھيجوائي گئ رپورٹس ميں کہا گيا ہے کہ ورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کا ڈسپلن مثالی رہا ۔ کھلاڑیوں نے آن دی فیلڈ اور آف دی فیلڈ ٹیم نے بہترین رویے کا مظاہرہ کیا ۔ پورے دورے کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
اپنی رپورٹ میں منيجر طلعت علي ملک کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کسی قسم کی کوئی گروپنگ یا اختلاف ديکھنے ميں نہيں آيا۔ ورلڈکپ ميں ٹيم نے ابتدائي ميچيز کے بعد مشکل وقت میں بہترین کم بیک کیا۔ ليکن بدقسمتی سے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہے ۔