پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عام انتخابات مؤخر کرانے کا مقصد مینڈیٹ چوری کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ابھی تک الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا اور انہوں نے مزید کہا کہ صرف دو سیاسی جماعتوں کی خواہش پر انتخابات مؤخر نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن آئین کا پابند ہے دو شخصیات کی خواہش کا پابند نہیں ہے۔

جبکہ رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سلیکشن کا با ربار تجربہ کرنے کی بجائے انتخابات کی طرف آنا پڑے گا، عوام کا اختیار ہے وہ کس کو منتخب کرتے ہیں اور کس کو مسترد کرتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نواز شریف کا جاتی امرا میں مصروف ترین دن
عون چودھری کی نواز شریف کے استقبال کرنے پر وضاحت
ایوارڈ شوز میں‌ریما ریشم نرگس سے گانوں پر پرفارم کروانا چاہیے یاسر حسین
ان کا مزید کہنا تھا ہم ہر بار مطالبہ کیا ہے انتخابات ہوں تاکہ ملک میں بہتری آئے اور ملک معاشی مشکلات سے باہر نکلے تاہم بڑی جماعت کا مقصد ہے وہ سلیکٹ ہوجائے لہذا اسی لیئے وہ الیکشن لیٹ کروا رہے ہیں

Shares: