بھارتی مندروں کو بھی بم سے اڑانے کی دھمکیاں

تروپتی کے اسکون مندر کو 27 اکتوبر کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی
threat

نئی دہلی: بھارتی پروازوں اور ہوٹلوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد مندروں کو بھی دھمکیاں ملنے لگیں۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے تروپتی میں واقع اسکون مندر کو بم کی دھمکی موصول ہوئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا دھمکی ملنے کے بعد مندر کے آس پاس کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

پولیس رپورٹس کے مطابق تروپتی کے اسکون مندر کو 27 اکتوبر کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ دہشت گرد مندر کو بم سے اڑا دیں گے،بم سے اڑانے کے پیغام نے قابل فہم طور پر شدید تشویش کو جنم دیا اور عقیدت مندوں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کو بڑھا دیا گیا ہےتھریٹ الرٹ ملنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں فوری طور پر بم سونگھنے والے کتوں کے ساتھ مندر پہنچیں انہوں نے احاطے کی اچھی طرح تلاشی لی لیکن کوئی دھماکہ خیز مواد یا مشکوک اشیاء مندر کے ارد گرد سے برآمد نہیں ہوئی۔

علی خامنہ ای کا عبرانی زبان میں ایکس اکاؤنٹ بنتے ہی ایک دن بعد معطل

قبل ازیں بھارتی شہر لکھنو کے 10 ہوٹلوں کو ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنو کے 10 ہوٹلوں کو ایک ای میل موصول ہوئی ہیں جس میں ہوٹل انتظامیہ سے 46 لاکھ بھارتی روپے کا تاوان مانگا گیا اور تاوان کی عدم ادائیگی کی صورت میں ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔

خبر کے مطابق ای میل میں کہا گیا کہ ‘بم آپ کے ہوٹل میں ایک سیاہ رنگ کے بیگ کے اندر چھپا کر رکھے گئے ہیں، اگر مجھے 55 ہزار ڈالر (تقریباً 46 لاکھ بھارتی روپے) ادا نہ کئے گئے تو میں بم دھماکا کردوں گابم ناکارہ بنانے کی کسی بھی کوشش کی صورت میں بم از خود پھٹ جائے گا ۔

یحییٰ سنوار کی وصیت اور تنظیم کیلئے ہدایات نامہ منظر عام پر آگیا

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ دنوں مسافر جہازوں میں بھی بم ہونے کی جھوٹی اطلاعات دی گئی تھیں، 100 سے زائد مسافروں طیاروں میں ایل میلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے بم ہونے کی غلط خبریں موصول ہوئی تھیں۔

Comments are closed.