منفی سوچ تحریر : ابوبکر گھمن

0
80

سوچ دو طرح کی ہوتی ہے مثبت سوچ اور منفی سوچ ہم یہاں منفی سوچ کی بات کریں گے۔
منفی سوچ کیوں پیدا ہوتی ہے۔
منفی سوچ کی ایک بہت بڑی وجہ ابتدائ زندگی کے کچھ ایسے واقعات اور سانحات ہیں جن کے نتائج منفی ہوتے ہیں اور وہ انسانی زندگی ہر گہرے منفی اثرات مرتب کر جاتے ہیں جو بعد میں رفتہ رفتہ منفی سوچ میں تبدیل ہو جاتے ہیں ۔ ان واقعات کے بعد انسان منفی سوچنا شروع کر دیتا ہے ۔ اور وہ ہر چیز کو منفی سوچ سے دیکھتا ہے اور وہ منفی سوچ سوچ کر منفی سوچ کا ماہر بن جاتا ہے کیونکہ منفی سوچنا ایک آسان عمل ہے لیکن ہر چیز کے بارے مثبت انداز سے سوچنا بہت مشکل عمل ہے ۔
سوچ کے منفی ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انسان کو سوچنا ہی نہیں آتا اگر اس کو سوچنا آ جائے تو اس کو انتخاب مل جاتا کہ کون سی سوچ اختیار کرنی ہے۔
عام طور پر ہمارے پاس ایک ہی انتخاب ہوتا ہے اور وہ ہے منفی سوچنا کیونکہ یہ بہت آسان انتخاب ہے اور مثبت سوچ اختیار کرنا ایک بہت مشکل انتخاب ہے ۔
عام طور ہر ہم کسی شخص کے بارے میں کسی دوسرے سے غلط سن لیتے ہیں حالانکہ اکثر اوقات وہ سچ پر مبنی نہیں ہوتا لیکن وہ بات ہمارے ذہن میں بیٹھ جاتی ہے پھر ہم اس شخص کو جس محفل میں دیکھتے ہیں یا سنتے ہیں ہم اس کے بارے میں منفی سوچنا شروع کر دیتے ہیں کیونکہ اس کے بارے میں ہمارے ذہن میں منفی تاثر ہوتا ہے ۔
عام طور پر ہمارے گھروں میں ایک بچے کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے کہ اس کی کسی بات ہر یقین نہیں کیا جاتا اس کو ہمیشہ کمتر تصور کیا جاتا جس کی وجہ سے وہ سب کے بارے منفی سوچ رکھنا شروع کر دیتا اور پھر رفتہ رفتہ اس کی سوچ بلکل منفی ہو جاتی ہے اور وہ ہر چیز کو منفی نظریے سے دیکھتا ہے۔
ہمارے اندر منفی سوچ کے راستے بنے ہتے ہیں ہم اپنی سوچ کو مثبت بنانے کی نہ خواہش رکھتے ہیں نہ کوشش کرتے ہیں اس طرح منفی سوچ ہماری زندگی کہ ہر پہلو پر نظر انداز ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
اگر آپ کسی کی دس خوبیوں میں سے نو خوبیوں کو نظر انداز کر کے اس کی ایک خامی پر توجہ دیتے ہیں تو آپ منفی سوچ رکھتے ہیں منفی سوچ رکھنے والا آدمی کبھی بھی کسی کی خوبیوں کی طرف توجہ نہیں دیتا وہ ہمیشہ دوسروں کی خامیاں ڈھونڈتا اور ان پر تنقید کرتا ۔
منفی سوچ رکھنے والا کبھی کسی پر تنقید اس کی اصلاح کےلیے نہیں کرتا بلکہ وہ تنقید اگلے انسان کو کمتر اور نیچا دکھانے کےلیے ہوتی ہے منفی سوچ رکھنے والا دوسروں کی اچھائیوں کو بھی منفی پہلو سے پرکھتا ہے ۔

"زندگی بدلنا چاہتے ہو تو سب سے پہلے سوچ کو بدلو”
سوچ انسانی زندگی کہ اہم ترین عوامل میں سے ہے آپ ویسے ہی ہوں گے جیسی آپ کی سوچ ہو گی لہٰذا سوچ کے طریقہ کار کو سمجھنا اور اس پر قابو پانے کا فن ہمیں سیکھنا ہو گا تب ہی ہم زندگی میں مثبت انداز سے آگے بڑھ سکیں گے۔
منفی سوچ مایوسی کی وجہ سے جنم لیتی ہے منفی سوچ مثبت سوچ میں تب ہی تبدیل ہو سکتی ہے جب آپ پُر امید ہوں اور یہ تب ہی ہو سکتا جب آپ کا اللہ پاک کی ذات پر مکمل یقین ہو جیسے قرآن پاک میں ارشاد ہے
ترجمہ :
"اللّٰه کی رحمت سے ناامید نہ ہو ".

کبھی بھی نا امید نہ ہوں انسان کو مایوس نہیں ہونا چاہیے ہمیشہ مثبت سوچنے کی کوشش کریں ۔

@Itx_ghumman

Leave a reply