جولائی میں مہنگائی کی شرح 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ایک ماہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں 25 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2022 میں مہنگائی کی شرح 14 سال کی بلند ترین سطح 24 اعشاریہ 9 فیصد رہی جبکہ جولائی 2021 میں مہنگائی کی شرح 8 اعشاریہ 4 فیصد تھی۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے فی کلوگرام کمی کردی
ایک ماہ میں سبزیوں کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ ہوا، آلو 11 فیصد مہنگے اور پیاز کی قیمت میں 14 فیصد اضافہ ہوا، جولائی میں دالوں کی قیمتیں 14 فیصد تک بڑھ گئیں، ماش اور مسور کی دال 10 فیصد جبکہ موم کی دال 3 فیصد مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق کھانے کے تیل کی قیمت میں 8 فیصد اور چائے کی پتی کی قیمت میں 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس عرصے میں انڈے 8 فِصد، آٹا 6 فیصد اور دودھ 4 فیصد مہنگا ہوا۔
تاجروں کا بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کیخلاف ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان
ایک ماہ میں بجلی 39 فیصد، تعمیراتی خام مال کی قیمت میں 3 فیصد، برقی آلات کی قیمت میں ڈیڑھ فیصد جبکہ پلاسٹک مصںوعات بھی ڈیڑھ فیصد تک مہنگی ہوئی۔
دوسری جانب اوگرا نے اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 51 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے۔
اس کمی کے بعد ایل پی جی کی ایک کلو گرام کی نئی قیمت 217 روپے 92 پیسے ہو گئی۔قیمبت میں کمی کے نتیجے میں ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو کے گھریلو سلنڈر پر 29 روپے 56 پیسے کم ہو گئے۔اوگرا کے مطابق گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 571 روپے 41 پیسے مقرر کی گئی ہے۔جولائی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2 ہزار 600 روپے 97 پیسے کا تھا۔اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی ہو گا۔