کراچی میں کوروناکی صورتحال،ضلع غربی میں کیسزمیں اضافہ حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا-
باغی ٹی وی : کراچی میں کوروناکی صورتحال،ضلع غربی میں کیسزمیں اضافہ منگھوپیریوسی8گڈاپ کےمخصوص علاقوں میں منی اسمارٹ لاک ڈاوَن کافیصلہ نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا گیاہے-
نوٹیفیکشن می بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقےمیں منی لاک ڈاوَن کادورانیہ یکم اکتوبرسے15اکتوبرتک ہوگا منی اسمارٹ لاک ڈاوَن کافیصلہ ڈی ایچ غربی کی سفارش پرکیا ہے-
سمارٹ لاک ڈاؤن کے لئے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق متاثرہ علاقےمیں ریسٹورنٹ،ڈبل سواری اورعوامی اجتماعات پرپابندی عائد کی جائے گی علاوہ ازیں کوروناسےمتاثرہ علاقےمیں تمام ہوم ڈیلوریزپربھی پابندی عائد کی جائے گی-
نوٹیفیکیشن کے مطابق متاثرہ علاقےمیں فارمیسی اورکریانہ کی دکانیں کھلی رکھنےکی اجازت ہوگی اور گھرسےصرف ایک شخص کوضروری اشیاخریدنےکےلیےباہرآنےکی اجازت ہوگی-
نوٹیفیکشن میں ہدایت کی گئی کہ منگھو پیر یوسی 8 میں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا جائے گا اور متاثرہ علاقےمیں داخلےاورباہرآتےہوئےماسک لازمی پہناجائےگا-
دوسری جانب کمشنرکراچی کےاحکامات پرڈپٹی کمشنرساوَتھ ارشادسودھر نے ایکشن لیتے ہوئے مختلف ریسٹورنٹس کاجائزہ لیا اور ضلع جنوبی میں3ریسٹورنٹس کوسیل کردیاگیا-
اس کی وجہ بتاتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ تینوں ریسٹورنٹس نےکوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی کی ہے-
واضح رہے کہ ہ کراچی میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر این سی او سی کا اظہار تشویش،سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا-
فورم نے کراچی میں کورونا کےبڑھتے ہوئے کیسز پراظہار تشویش کیا،پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹے کےدوران 747 کورونا کیسز سامنے آئے،گزشتہ 24گھنٹے کےدوران سب سے زیادہ 365کورونا کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن ،کنٹیکٹ ٹریسنگ اور ایس او پیز پر عمل ضروری ہے-
ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورنا کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جائے-
قبل ازیں سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ کے بعد چھوٹے پیمانے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لئے تیاریاں کرلی ہیں، متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کے بعد ڈی ایچ او اپنے علاقے میں کورونا کیسز کے تحت مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرے گا۔محکمہ صحت نے ڈپٹی کمشنروں، ایڈیشنل آئی جی اورایس ایس پی پولیس کو خط لکھ دیاتھا-