صبور علی نے "گپ شپ ود فوشیا” شو میں انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال پر بتایا کہ منگنی کرنے کے خلاف ہوں. ڈائریکٹ شادی کروں گی.

صبور نے کہا کہ شادی اتنا عرصہ پہلے منگنی کرنا میری سمجھ سے باہر ہے تاہم میں ڈائریکٹ شادی کروں گی.

صبور علی نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ماں کی وفات بہت حیران کن تھی اور مجھے پچھتاوا ہے کہ میں ان کو وقت نہیں دیتی تھی. بہن سجل اور بھائی ماں کے ساتھ کافی وقت گزارتے تھے. احد بھائی سے سجل کی منگنی کے بعد نئی ماں بھی مل گئی ہے.

صبور کا کہنا تھا کہ مجھ میں صبر نہیں ہے اور میں بہت اوور بھی ہوں لیکن لگتا ہے کہ مستقبل میں ایک اچھی ماں بنوں گی.

Shares: