منگھوپیر میں منشیات کے اڈے پر چھاپے کے دوران دو خواتین نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

با خبر ذرائع کے مطابق منگھوپیر کے علاقے گلزار آباد میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑگیا ، چھاپے کے دوران خواتین منشیات فروشوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ترجمان کراچی پولیس نے بتایا ہے کہ منشیات کے اڈے پر چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والی منشیات فروش دو خواتین شاہین زوجہ فرمان اور گلزار بی بی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ چھاپے کے دوران پولیس اہل کار اویس گرنے کی وجہ سے سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگیا تھا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچادیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Shares: