مینگو فیسٹیول کے انعقاد کا اجلاس ، رحیم یارخان چیمبر آف کامرس کی کاشتکاروں کو یقین دہانی

باغی ٹی وی : صدر چیمبر خواجہ بشیر احمد کی سربراہی میں رحیم یارخان چیمبر آف کامرس میں مینگو فیسٹیول کے انعقار کے لیے اجلاس ہوا .

اجلاس میں سینئر نائب صدر چوہدری خلیل احمد اور نائب صدر اعظم شبیر بھی شریک ہوئے . ڈائریکٹر ان سروس ایگریکلچرل انسٹی ٹیوٹ چوہدری امتیاز احمد نے بھی شرکت کی . اجلاس میں آم کے کاشتکار شریک ہوئے .

آم کے کاشتکاروں نے مینگو فیسٹیول میں بھر پور شرکت کی یقین دہانی کرائی . صدر چیمبر نے کاہ کہ چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے ایوان صدر میں مینگو فیسٹیول ہورہا ہے، رحیم یارخان: مینگو فیسٹیول یکم جولائی کی بجائے 7 جولائی کو ہوگا،

خواجہ بشیر احمد کا کہنا تھا کہ رحیم یارخان کا آم عالمی مارکیٹ میں متعارف کرانے کے لیے چیمبر آف کامرس فیسٹیول کا انعقاد کررہاہے،مقامی کاشتکاروں کی عالمی مارکیٹ تک رسائی نہ ہونے پر ان کا آم ضائع ہوجاتا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ آم ایکسپورٹ ہونے سے ملک میں زر مبادلہ آئے گا،

Shares: