پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار سلمان شیخ عرف مانی نے سوشل میڈیا پر ایک خاص انداز میں عالمی وبا سے احتیاطی تدابیر سے بچاؤ سے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراداکار سلمان شیخ عرف مانی نے اپنی کچھ تصاویر شئیر کیں جن میں اداکار جم میں موجود اپنی فٹنس کے لیے ٹریننگ کرتے نظر آرہے ہیں-
https://www.instagram.com/p/CC5Xg9bpNge/
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کہ مانی کے علاوہ جم میں اور کوئی موجود نہیں ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ وبائی مرض کورونا سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں-

تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ ٹوئنکل ٹوئنکل لٹل اسٹار ، ہٹ دی جیم اینڈ لیفٹ دی بار(یعنی بارز کی بجائے خود کو فٹ رکھنے کے لیے جم جائیے۔

مانی نے مزید لکھا کہ میں تمام ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے جم میں اکیلا ہی ہوں۔

سلمان شیخ عرف مانی کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی سراہا جا رہا ہے-

واضح رہے کہ مانی اور ان کی اہلیہ اداکارہ حرا مانی کورونا وبا کے دوران مستحق لوگوں تک راشن پہنچانے اور کورونا کے بارے میں آگہی پیغامات پھیلانے میں پیش پیش رہے اور کئی لوگوں کی مدد کی-

Shares: