منی لانڈرنگ ، شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے متعلق نیب نے مزید شواہد حاصل کر لیے

باغی ٹی وی :احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس.کی سماعت ، نیب نے شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف مزید شواہد حاصل کر لیے.شریف گروپ آف انڈسٹریز میں300 سے زائد گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا.نیب کے ذرائع کے مطابق گھوسٹ ملازمین کا انکشاف شریف گروپ آف انڈسٹری کی فنانشل رپورٹس میں ہوا،سلمان اور حمزہ شہباز کی کمپنیوں میں گھوسٹ ملازمین ہونے کے شواہد ملے ہیں.حمزہ اور سلمان شہباز کی بے نامی کمپنیوں میں گھوسٹ ملازمین کی تعداد زیادہ ہے،
واضح‌رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے ہدایت دے رکھی ہیں کہ اہم مقدمات (ہائی پروفائل) کو فی الفورمنطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہبازسمیت کل 9 افراد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات رکھنے اور منی لانڈرنگ کے ریفرنسز تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔

Shares: