منی لانڈرنگ کرنیوالے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ

0
36

منی لانڈرنگ کرنیوالے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے منی لانڈرنگ سے متعلق تمام کیسز کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کرنیوالے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے ڈی آئی جیز اور انویسٹی گیشن حکام کوخط کے ساتھ پر فارمہ ارسال کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ سے متعلق تمام کیسز کا جائزہ لیا جائے اور درج ہونیوالے متعلقہ مقدمات کی فہرست بنانے کے ساتھ ساتھ مقدمات کی تفصیلات پرفامہ سے فل کرکے آگاہ کیا جائے جبکہ منی لانڈرنگ کے ثبوت سے بھی آگاہ کیا جائے۔

پرفارمہ میں ملزم کا نام اور دیگر اہم تفصیلات کا بھی ذکر موجود ہے جبکہ دستاویز26 جولائی کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی دفتر میں جمع کرانےکی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں منی لانڈرنگ کے پیسوں سے 200بے نامی گاڑیاں خریدنے کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد نیب راولپنڈی نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی خریداری میں جعلی طریقے سےشناختی کارڈاستعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ، جس پر نیب راولپنڈی نےنادرا سےمدد طلب کرلی اور تمام افراد سے تفتیش کا فیصلہ کیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق گاڑیاں عام لوگوں کے ناموں پرمنگوائی گئیں، گاڑیوں کو ڈرائی پورٹ لاہور پر روک دیا گیا، گاڑیوں میں لینڈ کروزراور پراڈوز شامل ہیں ، جن کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی خریداری میں بڑی نیٹ ورک کےشواہد نیب نے حاصل کر لیے جبکہ کسٹم حکام کے بھی بڑے نیٹ ورک سے رابطے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔

Leave a reply