اداکار مانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فواد خان نہ صرف زبردست اداکار ہیں بلکہ وہ کمال کے زہین بھی ہیں، وہ کسی قسم کی کنٹرورسی میں نہیں پڑتے وہ ان چیزوں سے بہت زیادہ دور رہتے ہیں. اسی لئے شاید وہ انٹرویوز بھی کم کم ہی دیتے ہیں. مانی نے مزید کہا کہ جواد احمد تو ڈائریکٹ باتیں کرتےہیں اس لئے لوگ ان کے پیچھے پڑ جاتے ہیں لیکن فواد خان بچ بچا کر ہر بات کا جواب دیکر نکل جاتے ہیں. مانی نے کہا کہ میں نے ایک ایکٹر کے ساتھ کام کیا میں ان کا نام نہیں لوں گا ، کیمرے کے سامنے وہ کچھ کر نہیں‌ پاتا اور باتیں اس سے کروا لو

دنیا جہان کی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب آپ کا کام نہ بولے تو آپکو بولنا پڑتا ہے. اور پاکستان جیسے ملک میں تو ویسے یہ ضروری بھی ہے. مانی نے کہا کہ ہمیں بہت عادت ہو چکی ہے دوسروں کی زندگیوں میں دخل اندازی کرنےکی ، ہم یہ نہیں دیکھتے کہ ہم کیا کررہے ہیں یا کرنا چاہیے بلکہ ہم یہ دیکھتے ہیں کہ دوسرا کیا اور کیوں کررہا ہے. مانی نے کہا کہ میں کنٹرورسیز سے بہت دور رہتا ہوں اس لئے انٹرویوز بھی کم کم ہی دیتا ہوں.

Shares: