بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ جو بالی وڈ میں آتے ہی شائقین کی پسندیدہ بن گئیں . ان کی شہرت اتنی زیادہ تھی کہ انہیں سائوتھ کی فلمیں بھی ملیں ، انہیں سائوتھ میں بھی تیزی سے کامیابی ملی . لیکن جیسے انہوں نے بالی وڈ اور سائوتھ کی انڈسٹری میں نام بنایا اتنی ہی تیزی سے ان کا کیرئیر پستی کی گہرایوں میں گرا. منشیا کوئرالہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ میرا کیرئیر تیزی سے بلندیوں تک پہنچا لیکن اچانک فلموں کی ناکامیوں کا سلسلہ شروع ہوإ. اور سائوتھ میں میری فلم بابا 2002 میں ریلیز ہوئی ، اس میں میرے ساتھ رجنی کانت تھے ، یہ فلم ناکام ہوئی تو ساتھ ہی میرا سائوتھ کا کیرئیر بھی ختم ہو گیا اور مجھے کام ملنا بند ہو گیا میں نے بہت کوشش کی لیکن میری فلموں کی ناکامی
کی وجہ سے مجھے بالی وڈ میں بھی فلمیں نہیں دی گئیں . منیشا کوئرالہ نے کہا کہ اب اس فلم کو تھوڑی بہت تبدیلیوں کے ساتھ ریلیز کیا گیا ہے ، لیکن اب کی بار یہ فلم سپر ہٹ ہو گئی ہے. لیکن پہلے جب یہ فلم ریلیز ہوئی تو اس وقت اسکی ناکامی نے میرا کیرئیر ختم کر دیا. یاد رہے کہ منیشا کوئرالہ نوے کی دہائی میں سپر ہٹ اداکارہ تھیں انہیں شائقین بہت پسند کرتے تھے لیکن فلموں کے غلط انتخاب نے ان کا کیرئیر ختم کر دیا.