بالی وڈ اداکار منوج باجپائی جو بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتے ہیں، انہوں نے جب بھی جو بھی کردار کیا اس میں حقیقت کے رنگ بھر دئیے، منوج باجپائی سنجیدہ طبیعت کے مالک لگتے ہیں ، اور ان کے بارے میں یہ بھی کہا جا تا ہے کہ وہ بہت غصیلے ہیں، اداکار نے ان دونوں باتوں پر وضاحت دیتے ہوئے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ ہاں میں غصیلہ ہوں اور یہ غصہ کرنے کی عادت کا بھی ایک پس منظر ہے. میرے والد کا انتقال بہت جلدی ہو گیا تھا میں‌محض 12 برس کا تھا جب ایسا ہوا،. ان کے انتقال کے بعد مجھ پر تمام تر ذمہ داریاں آن پڑیں. اپنے سے چھوٹے بہن بھائیوں کا

خیال ان کو پڑھانا لکھانا ان کی ضروریات پوری کرنے کے عمل نے مجھے تھوڑا تلخ بھی بنا دیا تھا. بعض اوقات مجھے والد کی طرح سختی دکھا کر فیصلے کرنے پڑتے تھے. لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس غصے میں کافی حد تک کمی آ گئی ہے. رہی بات سنجیدہ ہونے کی تو میں جتنا سنجیدہ نظر آتا ہوں اتنا ہوں نہیں لیکن کسی حد تک مجھے سنجیدہ کہا جا سکتا ہے. اداکار نے کہا کہ وقت اور ھالات ان کو بعض اوقات تلخ بنا دیتے ہیں اور میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا.

Shares: