بالی وڈ اداکار منوج باجپائی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے مسلمان اداکارہ شبانہ رضا سے شادی کی، ہم دونوں کا مذہب ایک دم مختلف تھا لیکن ہم دونوں نے ایک دوسرے کو اپنانے کا فیصلہ کیا. میں نے پہلی بار شبانہ رضا کو دیکھا تو انہوں نے میک اپ نہیں لگایا ہوا تھا اور بالوں میں تیل لگایا ہوا تھا ، مجھے ان کی سادگی اتنی اچھی لگی کہ میں نے ان کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر لیا اور اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے بھی مجھ سے شادی کے لئے ہاں کر دی. میری بیوی مسلمان ہے اس چیز کو لیکر میرے گھر یا فیملی میں کبھی کوئی بات نہیں ہوئی . میرے

دوستوں یا اردگرد کے لوگوں کو شاید میری شادی کو لیکر کوئی مسئلہ ہوا ہو کہ میں نے مسلمان لڑکی سے شادی کر لی ہے لیکن مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوا. میرے سامنے کبھی کسی نے ہم دونوں کی شادی پر بات نہیں کی ، شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ میرے سخت مزاج سے واقف ہیں. انہوں نے برکھا دت کے ساتھ انٹرویو میں مزید کہا کہ شبانہ ایک قابل فخر مسلمان ہے اور میں قابل فخر ہندو ، ہم دونوں نے کبھی ایک دوسرے کے مذہبی عقائد پر بات نہیں کی. ہم ایک اچھی زندگی بسر کررہے ہیں ، ہم نے 2006 میں شادی کی اور ہماری ایک بیٹی بھی ہے.

Shares: