بالی وڈ کے سینئر اداکار منوج باجپائی کچھ عرصے سے میڈیا میں کافی نظر آرہے ہیں ، اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے کیرئیر کے شروع کے شروع کے دنوں میں یاد کیا ، اور کہا کہ جب میںٰ کام حاصل کرنے کے ججدوجہد کررہا تھا تو فلم میکرز کے پاس جایا کرتا تھا ، اپنی تصویر ان کو جب دیتا تو وہ میرے سامنے ہی کوڑے دان میں میری تصویر پھینک دیتے اور کہا کرتے کے جائو تمہیں کام نہیں مل سکتا، منوج باجپائی نے کہا کہ سوچیں کہ کتنا
دل دکھتا ہے جب آپ کی تصویر آپ کے سامنے ہی کچرے دان میں پھنک دی جائے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے ہمت نہیں ہاری اور میں کام کی تلاش میں لگا رہا.میں دراصل طے کر چکا تھا کہ میں نے اداکار بننا ہے، میرے ساتھ بہت زیادہ برا سلوک روا رکھا گیا ، اول تو کسی فلم میں کام نہیں ملتا تھا اگر غلطی سے مل بھی جاتا تومیرے ساتھ ایسا سلوک ہوتا کہ جیسے میں پتہ نہیںکونسے سیارے سے آیا ہوں.منوج باجپائی نے کہا کہ کیرئیر کے شروع کے دنوں کو یاد کرکے آج بھی دل دکھتا ہے. لیکن ان دنوں نے مجھے مزید مضبوط بنایا.