سینئر اداکار منوج باجپائی نے کہا کہ بالی وڈ کی سیاست میری سمجھ سے بالکل باہر ہے ، جب کوئی انسان کامیابی کی سیڑھیاں چڑھنا شروع ہوجاتاہے تو ساتھ ہی اسکے خلاف نیگیٹو مہم چلنا شروع ہوجاتی ہے جو کہ زیادتی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔مجھے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کا بہت دکھ ہے کاش وہ زندہ رہتا مرتا نہ ۔ وہ میرے چھوٹے بھائیوں کے جیسا تھا ہر وقت ہنستا مسکراتا رہا تھا کبھی کسی کی برائی نہیں کرتا تھا بس کام کرتا رہتا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ سوشانت سنگھ ایک پاک روح تھا، ہم دونوں میں ایک مضبوط رشتہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ میرے چھوٹے بھائی جیسا بہت پیارا دوست تھا اور ہم ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ” بالی وڈ میں اقربا ءپروری بہت زیاد ہ ہے یہی وجہ ہے کہ باہر سے آنے لوگوں کو اپنی جگہ بنانے کےلئے بہت پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں”۔یاد رہے کہ سوشانگ سنگھ راجپوت نے بالی وڈ کے رویے سے تنگ آکر خود کشی کر لی تھی اور بالی وڈ سے کیا اس دنیا سے ہی منہ موڑ لیا تھا. ان کی خودکشی کے بعد بہت سارے بالی وڈ سٹارز نے ہمدردی تو دکھائی لیکن ان کے ساتھ جو بالی وڈ نے سلوک کیا اس پر کوئی نہیں بولا.

اریج محی الدین کو کس قسم کا کردار کرنے کی خواہش ہے؟‌

ہانیہ عامر آئیں تنقید کی زد میں‌

لاہور میں نئی ڈرامہ سیریل”موچی گیٹ” کی ریکارڈنگ

Shares: