کاش میرے اکائونٹ میں 170 کروڑ آ ہی جائیں منوج باجپائی

خدا کرے پرڈیوسرز میرا معاوضہ بڑھا دیں
0
36
manoj bajpai

آج کل ہیں بالی وڈ اداکار منوج باجپائی خبروں میں، اور خبریں بھی اس طرح کی گردش کررہی ہیں کہ اداکار بہت امیر ہیں ، ان کے پاس بہت پیسے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ منوج باجپائی کے کل اثاثوں کی قیمت 170 کروڑ بھارتی روپے ہے. ایسی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے اداکار نے کہا ہے کہ میں حیران ہوں کہ ایسی خبریں کہاں سے آجاتی ہیں اور 170 کروڑ کے اثاثوں کا سن کر تو میں‌دعا گو ہوں کہ اوپر والا مجھے اتنے پیسے دے دے. بلکہ میں تو منتظر ہوں کہ کب میرے اکائونٹ میں اتنا پیسہ ہو گا.

۔منوج باجپائی نے یہ بھی کہا کہ” کامیابی اور ناکامی سے بے پرواہ ہوکر اپنی صلاحیت پر اور مستقبل کے چیلنجز پر نظر رکھتا ہوں”، 170 کروڑ کے اثاثے؟ کاش ایسا ہوجاتا۔اداکار نے مزید کہا کہ اس نوعیت کی خبریں پڑھنے کے بعد پرامید ہوں کہ پروڈیوسر جلد میں معاوضہ بڑھادیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج تک جدوجہد کررہا ہوں ، خواہش ہے کہ ایسے کردار ملیں جن کو کرکے امر ہو جائوں اور میرے بعد بھی مجھے میرے کرداروں کی وجہ سے یاد رکھا جائے. یاد رہے کہ منوج باجپائی اعلی پائے کے ایکٹر ہیں انہوں نے شاہ رخ خان جیسے دیگر فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے.

ہمارے ہاں اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں کی جاتی راحت فتح علیخان

میری دونوں شادیاں زیادہ نہ چل سکیں زیبا بختیار کا دبنگ انٹرویو

آج کے دور میں چہرہ شناسی آسان کام نہیں ہے عائشہ عمر

Leave a reply