مانسہرہ، کمسن بچے سے 100 سے زیادہ بار بدفعلی، آر پی او ہزارہ نے کیا اہم اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانسہرہ میں بچے کے ساتھ مولوی کی 100 سے زائد بار بدفعلی اور تشدد، بچے کی آنکھوں سے خون نکل آیا تو اسپتال لایا گیا۔ ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ بعد ازاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مدرسہ کو سیل کر دیا،
آر پی او ہزارہ ریجن ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل (ستارہ شجاعت) نے جنسی زیادتی کے شکار بچے یاحوس کی عیادت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی،
یاحوس ولد عبدالقیوم عمر 9/10 سال سکنہ کولئی پالس کوہستان جو مدرسہ تعلیم القرآن پڑہنہ مانسہرہ میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہا تھا. مدرسہ تعلیم القرآن کے قاری نے اس کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا. جس کو ایوب میڈیکل کمپلیکس میں علاج و معالجے کے لئے لایا گیا. واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی او ہزارہ ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل ہسپتال پہنچ گئے.حافظ قرآن بچے کی عیادت کی.اس موقع پر ڈی ایم ایس ایوب میڈیکل کمپلیکس اور ایس ایچ او تھانہ میرپور نفری کے ہمراہ موجود تھے.
آر پی او ہزارہ نے پولیس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچے کے علاج و معالجے کا سارا خرچہ ہم برداشت کریں گے. ایس ایچ او تھانہ میرپور کو ہدایت جاری کی کہ ان کا خصوصی خیال رکھیں. آر پی او ہزارہ ریجن نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا. انہوں نے بچے کے والد کو کہا کہ یہ آپ کا نہیں ہمارا بچہ ہے اس کا خیال ہم رکھیں گے. آپ اس کے علاج کے لئے فکر مند نہ ہوں ہم اس کا بہترین علاج کروائیں گے. جن ٹیسٹ کی سہولت اے ایم سی ہسپتال میں میسر نہ ہوئی تو وہ پرائیویٹ ٹیسٹ کروائیں گے.
ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں بہت جلد ملزم قانون کی گرفت میں ہوگا. آٹھ ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے. مدرسہ غیر رجسٹر تھا جو کہ سیل کردیا گیا ہے.







