مانسہرہ،اولاد کا نہ ہونا خاتون کی جان لے گیا

0
35

مانسہرہ کے تھانہ سٹی کی حدود مدنی محلہ میں اولاد نا ہونے پر سسرالیوں نے مبینہ طور پر لڑکی قتل کر ڈالی،لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ملزمان کو تحفظ دینے اور قتل کو خودکشی میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر لواحقین نے احتجاج کر کے پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا،
لواحقین کے مطابق مقتولہ نگہت بی بی کی شادی خرم سے چار سال قبل ہوئی تھی چار سالوں میں اولاد نا ہونے پر سسرالیوں سے طعنے ملتے تھے،اور شوہر اور اس کی ماں دونوں خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے، لواحقین کے مطابق شوہر خرم اور اس کی ماں نے نگہت کو قتل کیا لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں تفتیشی افسر ملزمان سے ملا ہوا ہے جو کیس کو خود کشی قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں لواحقین کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر پر عدم اعتماد ہے لہذا انکو تبدیل کرکے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے ، دوسری جانب پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ لواحقین کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ملزم شوہر خرم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزم کی ماں نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی ہے،

Leave a reply