اس وقت میجر عادل راجہ کی گھٹیا مہم زوروں سے جاری ہے جس کی وجہ سے اس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، ہر کوئی عادل راجہ کو اس حد تک گر جانے پر اخلاقیات کا درس دے رہا ہے لیکن لگتا ہے کہ اخلاقیات کا درس ان پر اثر کرتا ہے جن میں تھوڑی سی بھی شرم یا غیرت کا مادہ ہو، عادل راجہ جیسا گندا اور غلیظ کردار یہی کچھ کر سکتا ہے جو وہ پچھلے دو دن سے کررہا ہے. ماہرہ خان ، مہوش حیات ، سجل علی اور ماہرہ خان پر بے بنیاد الزامات سامنے آنے پر شوبز انڈسٹری کے لوگ ان کے حق میں کھڑے ہو گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ عادل راجہ اور ان کو سپورٹ کرنے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے. منشا پاشا اور زنیرہ انعام خان نے اپنی ساتھی اداکارائوں پر گھٹیا الزامات لگانے والوںکو
لیا ہے آڑھے ہاتھوں اور کہا ہے کہ عورت سافٹ ٹارگٹ ہے جس کی وجہ سے بزدلوں کی طرح اس پر وار کیا جاتا ہےاور الزامات لگائے جاتے ہیں. دوسری طرف زنیرہ انعام کا کہنا ہے کہ ہماری اداکارائوں پر گھٹیا الزامات لگا کر ثابت کیا کیا جا رہا ہےکہ ہمارے جنرلز گندے ہیں ، شوبز انڈسٹری کی خواتین گندی ہیں؟ بے بنیاد الزامات لگانے والوںکو شرم آنی چاہیے.