اداکارہ منشا پاشا جن کی اداکاری اور خوبصورتی کے لاکھوں دیوانے ہیں وہ کس کھیل کی دیوانی ہیں آپ جان کر رہ جائیں حیران. جی ہاں منشا پاشا ہیں کرکٹ کی دیوانی . انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں کرکٹ کا کھیل بہت پسند کرتی ہوں. ویسے تو مجھے ویرات کوہلی بہت پسند ہے لیکن کل جو انہوں نے ہمیں ہرایا ہے وہ مجھے اچھے نہیں لگ رہے. ہم شاید کل کا میچ جیت جاتے لیکن ہماری تھوڑی بہت غلطیاں تھیں جن کی وجہ سے میچ ہارے. انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اور میرے شوہر دونوں کو کرکٹ دیکھنے کا بہت شوق ہے لہذا پاکستان کا میچ ہم اکثر دونوں ایک ساتھ بیٹھ کر دیکھتے ہیں. انڈیا پاکستان کے حالیہ میچ میں ہم ہار گئے ، دل بہت اداس
ہےلیکن مجھے امید ہے ہم اگلے میچز ضرور جیتیں گے. انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ہمیں دل بڑا رکھنا چاہیے ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن انڈیا سے ہار پاکستانی کرکٹ شائقین کو بہت چبھتی ہے. ایک سوال کے جواب میں منشا پاشا نے کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ صرف ڈرامے کرنے ہیں یا فلمیں . میرے پاس جب جو اچھا سکرپٹ آتا ہے میں کر لیتی ہوں. مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ میرے مداح مجھے ہر کردار میں سراہتے ہیں.