اداکارہ منشا پاشا جن کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جاتا ہے، بہت سارے لوگوں کو پتہ ہے کہ شاید معروف وکیل جبران ناصر کے ساتھ ان کی پہلی شادی ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ منشا کی پہلے بھی شادی ہوئی لیکن اسکا انجام خوشگوار نہ ہوا. تاہم اس حوالے سے منشا پاشا نے کبھی بھی بات نہیں کی. لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنی پہلی شادی اور طلاق کے بارے میں بات کی . انہوں نے کہا کہ میں اپنی پہلی شادی کے بارے میںکبھی بھی بات نہیںکرنا چاہتی نہ ہی کرتی ہوں ، میں نے جس کے ساتھ شادی کی وہ شوبز انڈسٹری سے ہی تھا ، اور کیمرے کے پیچھے کام کرتا تھا. انہوں نے مزید کہا کہ لوگوںکو لگتا ہے کہ بس شادی ہی زندگی کا آخر ہے حالانکہ شادی دو لوگوں کا آپسی رشتہ ہوتا ہے نہ چل سکے تو اسکو
زندگی کا آخر نہیں سمجھنا چاہیے. یاد رہے کہ منشا پاشا نے دوسری دوسری شادی جبران ناصر سے کی ہے اور وہ ان کے ساتھ کافی خوش ہیں. وہ اکثر اپنے شوہر کی تعریفیںکرتی دکھائی دیتی ہیں. حال ہی میں انہوں نے دعا زھری کیس میں اپنے شوہر کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دی اور ان کی دن رات کی محنت کو سراہا .